ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جلد 20روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گاریزرو بینک،پرانے نوٹ بھی جاری رہیں گے

جلد 20روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گاریزرو بینک،پرانے نوٹ بھی جاری رہیں گے

Wed, 19 Jul 2017 22:10:19  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی)جلد ہی مہاتما گاندھی سیریز 2005میں 20روپے کانیانوٹ جاری کرے گا۔اس نوٹ کاڈیزائن فی الحال چلن میں 20نوٹ کے جیساہی ہوگا۔ریزرو بینک نے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ان نئے نوٹوں کے نمبر پینل میں انگریزی کا حرف ”S“ہوگا۔نوٹ پر ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہوں گے۔ریزروبینک نے کہا کہ دونوں بڑی تعداد کے کھانے میں انگریزی کا حرف ”S“پرنٹ ہوگا۔مرکزی بینک نے کہاکہ اس نوٹ کاڈیزائن پہلے اسی سریزمیں جاری 20روپے کے نوٹ کی مانند ہوگا۔بینک کی طرف سے ماضی میں جاری تمام 20روپے کے نوٹ چلن میں بنے رہیں گے۔
 


Share: